ابنا: باجوڑ ایجنسی اور افغانستان کے سرحدی علاقہ نامگان درہ میں ماموند قبائل آباد ہیں۔ ملا داد اللہ کا تعلق بھی ماموند قبائل سے ہے۔ اس سے پہلے بھی ملا داد اللہ کی ہلاکت کے دعو ے ہوتے رہے، جو بعد میں غلط ثابت ہوئے تھے۔دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ ميں جاسوس طيارے کے ميزائل حملے ميں کالعدم تحريک طالبان باجوڑ ايجنسی کا سربراہ مولوی داد اللہ اپنے 12 ساتھيوں سميت ماراگيا۔ افغان صوبہ کنڑ کے گورنر سيد فضل اللہ وحيدی کے مطابق جمعے کی شام نيٹو کے جاسوس طياروں نے ضلع شيگل کے پہاڑوں ميں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر ميزائل حملہ کيا، جس کے نتيجے ميں کالعدم تحريک طالبان باجوڑ ايجنسی کا سربراہ مولوی داد اللہ اور اس کے نائب سميت 13 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ گورنر کنڑ کا دعویٰ ہے کہ حملے ميں 7 پاکستانی طالبان زخمی بھی ہوئے، جنھيں اسدآباد کے ضلعی اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولوی داد اللہ ايک سال قبل باجوڑ ايجنسی کے 30 طلبہ کے اغوا کے واقعے ميں بھي ملوث تھا.
.......
/169